فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ میں اپنے کردار سے بہت خوش ہوں، کرینہ کپور

ویب ڈیسک  بدھ 2 ستمبر 2015
فلم’’اڑتا پنجاب‘‘ میں اداکار شاہد کپور، کرینہ کپور ، عالیہ بھٹ اور گلوکار دلجیت ڈوسانج مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، فوٹو فائل

فلم’’اڑتا پنجاب‘‘ میں اداکار شاہد کپور، کرینہ کپور ، عالیہ بھٹ اور گلوکار دلجیت ڈوسانج مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، فوٹو فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی اسٹائلش کوئین اداکارہ کرینہ کپور نے نئی آنے فلم’’اڑتا پنجاب‘‘ میں اپنے کردار پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کا شمار انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں مختلف روپ میں نظر آئی ہیں تاہم وہ اپنی نئی آنے والی فلم’’اڑتا پنجاب‘‘ کے کردار سے بہت خوش ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ کا کردار نبھانے کے لیے پر جوش ہوں کیوں کہ فلم میں میرا کردار بہت بامقصد اور بہادرانہ ہے جو حقیقت پر مبنی ہے جب کہ میں نے اس طرح کی کئی فلموں میں کام کیا ہے تاہم فلم ’’اڑتا پنجاب‘‘ کی دنیا سب سے الگ ہے۔

واضح رہے کہ نامور فلمساز ابھیشیک چوبھے کی فلم’’اڑتا پنجاب‘‘ میں اداکار شاہد کپور، کرینہ کپور ، عالیہ بھٹ اور گلوکار دلجیت ڈوسانج مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔