ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کو ایم کیوایم سے جوڑنا سراسر زیادتی ہے، الطاف حسین

ویب ڈیسک  بدھ 2 ستمبر 2015
ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کو ایم کیوایم سے جوڑنا سراسر زیادتی ہے، قائد متحدہ قومی موومنٹ،
فوٹو: فائل

ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کو ایم کیوایم سے جوڑنا سراسر زیادتی ہے، قائد متحدہ قومی موومنٹ، فوٹو: فائل

کراچی: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری پر افسوس ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے ان کی گرفتاری کو متحدہ قومی موومنٹ سے جوڑنا سراسر زیادتی ہے۔ 

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اور تنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری پر افسوس ہے اور ان کی گرفتاری ناجائز ہے لیکن ان پر لگائے گئے الزامات کا رخ ایم کیو ایم کی جانب موڑنے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے ان کی گرفتاری کو متحدہ قومی موومںٹ سے جوڑنا سراسر زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جن دیگر رہنماؤں نے کرپشن کی انہیں گرفتار نہیں کیا گیا اور دیگر جماعتوں اور ایک وفاقی وزیر جن کا منی لانڈرنگ سے متعلق بیان بھی ریکارڈ پر موجود ہے ان پر بھی ہاتھ نہیں ڈالا گیا۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ عدالت نے کراچی میں قیام امن کے لیے عسکری ونگز کے خلاف کارروائی کو ضروری قرار دیا لیکن حالات کی خرابی اور جرائم کا سارا ملبہ مہاجروں پر ڈال دیا گیا جب کہ آپریشن کے نام پر بھی ہر ادارے میں مہاجروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔