بھارتی ریاست آسام میں سیلاب سے 77 افراد ہلاک، 8 لاکھ افراد بے گھر

این این آئی  جمعرات 3 ستمبر 2015
50 ہزار افراد کو خیموں میں پناہ دی گئی، 1600دیہات کو نقصان پہنچا، ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل  فوٹو: اے ایف پی

50 ہزار افراد کو خیموں میں پناہ دی گئی، 1600دیہات کو نقصان پہنچا، ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل فوٹو: اے ایف پی

نئی دہلی: بھارتی ریاست آسام میں سیلاب کے نتیجے میں 77 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ سیکڑوں دیہات شدید نقصان کی لپیٹ میں آگئے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ریاست آسام کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل نے اعلان کیا کہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں تقریباً 8 لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے اور تقریباً 50 ہزار افراد کو خیموں میں پناہ دی گئی، ریاست آسام میں دریاؤں میں طغیانی آنے سے 1600 دیہات کو نقصان پہنچا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث مواصلاتی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے جب کہ شدید بارشوں کے باعث متعدد سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ریاست آسام کے اسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔