چین میں دوسری جنگ عظیم میں فتح کی 70 ویں سالگرہ پر فوجی پریڈ

ویب ڈیسک  جمعرات 3 ستمبر 2015
پریڈ میں پاکستان کے صدر اور جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف سمیت 30 ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ فوٹو: اے ایف پی

پریڈ میں پاکستان کے صدر اور جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف سمیت 30 ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ فوٹو: اے ایف پی

بیجنگ: چین میں دوسری جنگ عظیم میں فتح کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر فوجی پریڈ منعقد کی گئی جس میں 12 ہزار سے زائد اہلکاروں اور 200 لڑٓاکا طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا۔

چین کے مشہور تیانمن اسکوائر پر دوسری جنگ عظیم میں فتح کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر زبر دست فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 ہزار سے زائد اہلکاروں نے شرکت کی۔ پریڈ کے دوران ٹینکوں اور میزائلوں کی نمائش کی گئی جب کہ 200 سے زائد لڑٓاکا طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا، 80 فیصد سے زائد ہتھیاروں کی پہلی بار عوام کے سامنے نمائش بھی کی گئی۔

چین کے صدر شی جنگ پنگ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جب کہ تقریب میں پاکستان کے صدر ممنون حسین اور جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل ارشد محمود، روسی صدر ولادمیر پیوٹن اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سمیت 30 ممالک کے سربراہان اور سیکڑوں نمائندوں نے شرکت کی۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دوسری جنگ عظیم میں چین کی عوام نے بہادری اور ثابت قدمی سے جاپانی جارحیت کا مقابلہ کیا اور انھیں شکست دی جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے اس موقع پر پیپلز لبریشن آرمی میں 3 لاکھ کی کمی کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی اس وقت دنیا کی سب سے بڑی فوج مانی جاتی ہے جس کی مجموعی تعداد 23 لاکھ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔