پاکستان سپر لیگ کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں نے شرکت پر رضامندی ظاہر کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 3 ستمبر 2015
پی سی بی نے پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی فہرست مانگی تو 80 سے 90 کھلاڑیوں کے نام دیں گے، چیف سلیکٹر
 فوٹو: فائل

پی سی بی نے پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی فہرست مانگی تو 80 سے 90 کھلاڑیوں کے نام دیں گے، چیف سلیکٹر فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے لیے کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے شرکت پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان سپرلیگ کے لیے کئی غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت پر رضا مندی ظاہر کردی ہے جن کھلاڑیوں نے ایونٹ میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے ان میں ویسٹ انڈیز کے کیرن پولارڈ، سنیل نارائن، ڈیون براوو، ڈیون اسمتھ اور سمیوئل بدری شامل ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے رابن پیٹرسن، رچرڈ لیوی، انگلینڈ کے ٹم بریسنین اور مائیکل کاربیری، نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ، جیمز فرینکلن، آسٹریلیا کے بریڈ ہاج اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان، تشاراپریرا، اجنتھا مینڈیس نے پی ایس ایل کھیلنے پر رضامندی ظٓاہر کی ہے۔

دوسری جانب چیف سلیکٹر ہارن رشید نے کہا ہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی فہرست مانگی تو 80 سے 90 کھلاڑیوں کے نام دیں گے جب کہ پاک بھارت سیریز نہ ہونے سے قومی ٹیم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ فروری 2016 کو دوحہ میں ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔