وزیراعلیٰ پنجاب نے کرکٹر محمد حفیظ کے ساتھ ہونے والے فراڈ کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک  جمعرات 3 ستمبر 2015
محمد حفیظ سے فراڈ کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے، شہبازشریف، فوٹو:فائل

محمد حفیظ سے فراڈ کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے، شہبازشریف، فوٹو:فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کرکٹر محمد حفیظ کے پلاٹ کے معاملے میں فراڈ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے قومی کرکٹر محمد حفیظ کے ساتھ پلاٹ کی خریدوفروخت میں فراڈ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ سے فراڈ کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے اور کرکٹر کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

دوسری جانب ایس ایس پی سی آئی اے عمر ورک نے کہا ہے کہ محمد حفیظ کے معاملے کو پولیس نے نہیں لٹکایا وار انہیں جلد 50 لاکھ روپے کیش اور ایک پلاٹ مل جائے گا۔

اس سے قبل محمد حفیظ نے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سے پلاٹ کے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے ساتھ ہونے والے فراڈ پر پولیس نے معاملہ لٹکا رکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔