بلاول بھٹو کا پارٹی کے منتخب نمائندوں کے عزیزوں کو بلدیاتی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 3 ستمبر 2015
کسی منتخب نمائندے کے رشتے دار کو بلدیاتی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا، چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی، فوٹو:فائل

کسی منتخب نمائندے کے رشتے دار کو بلدیاتی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا، چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی، فوٹو:فائل

لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے منتخب نمائندوں کے عزیزوں کو بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلدیاتی انتخابات میں نئے چہرے سامنے لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کے منتخب نمائندوں کے عزیزوں کو ٹکٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی رہنماؤں کو سختی نے اس فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی منتخب نمائندے کے رشتے دار کو بلدیاتی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا اور اس حوالے سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو کے فیصلے کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا ہے کیونکہ پارٹی کے بیشتر وزرا اور منتخب اراکین بلدیاتی انتخابات میں اپنے بیٹوں اور بھائیوں سمیت دیگر عزیزو اقارب کو پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے بلدیاتی الیکشن لڑانا چاہتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔