گوادر ایئرپورٹ کے قریب فائرنگ اور راکٹ فائر

ویب ڈیسک  جمعرات 3 ستمبر 2015
راکٹ ایئرپورٹ سے کافی دور گرا جب کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا، صوبائی وزیر داخلہ، فوٹو:فائل

راکٹ ایئرپورٹ سے کافی دور گرا جب کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا، صوبائی وزیر داخلہ، فوٹو:فائل

کوئٹہ: گوادر ایئرپورٹ کے قریب فائرنگ اور راکٹ فائر کیے گئے تاہم اس کے نتیجے ایئرپورٹ محفوظ رہا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع بھی نہیں ملی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوادر ایئرپورٹ کے قریب فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد ایئرپورٹ پر فوری طور پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جب کہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز فوری طور پر علاقے میں پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کے قریب 7 راکٹ فائر کیے گئے جس کی آواز دور دور تک سنی گئی تاہم راکٹ اور فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ ایئرپورٹ بھی مکمل طور پر محفوظ رہا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنتے ہی ایئرپورٹ اور رہائشی کالونی کی لائٹیں بند کردی گئیں جب کہ واقعے میں ایئرپورٹ سمیت کسی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا۔ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ راکٹ ایئرپورٹ سے کافی دور گرا جب کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا تاہم سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔