شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 4 ستمبر 2015
ڈاکوؤں کو قصور جیل سے شرقپور لایا جارہا تھا کہ راستے ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس وین پر حملہ کردیا، پولیس، فوٹو:فائل

ڈاکوؤں کو قصور جیل سے شرقپور لایا جارہا تھا کہ راستے ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس وین پر حملہ کردیا، پولیس، فوٹو:فائل

شیخوپورہ: پولیس نے شیخوپورہ میں پرانا شرقپور روڈ پر مقابلے کے دوران 4 ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے پرانا شیخوپورہ روڈ پر پولیس مقابلے دوران 4 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق 3 ملزمان کو قصور جیل سے شرقپور لایا جارہا تھا کہ راستے میں ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کے لیے پولیس وین پر حملہ کردیا جس پر پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب تھے جب کہ ان کی شناخت اقبال عرف طیفو، رمضان جانی، لیف عرف طیفو کے نام سے ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔