لاہور میں غیر قانونی مذبح خانے سے 3 من مضر صحت گوشت برآمد، 2 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 4 ستمبر 2015
گزشتہ روز بھی پنجاب کے مختلف شہروں سے 4000 کلو گرام سے زائد مضر صحت گوشت برآمد. کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

گزشتہ روز بھی پنجاب کے مختلف شہروں سے 4000 کلو گرام سے زائد مضر صحت گوشت برآمد. کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

لاہور: محکمہ لائیو اسٹاک نے گرین ٹاؤن میں غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مار کر 3 من مضر صحت گوشت برآمد کر کے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک نے لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں واقع ایک غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مار کر 3 من مضر صحت گوشت برآمد کر کے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

گزشتہ رات بھی محکمہ لائیو اسٹاک نے لاہور کے علاقے کینٹ میں ضرار رشید روڈ پر ایک گودام پر چھاپہ مار کر تقریبا 10 من مضر صحت گوشت برآمد کیا تھا۔

مردہ اور مضر صحت گوشت کی ہوٹلوں اور عوام کو فراہمی کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے محکمہ لائیور اسٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو مضر صحت اور حرام گوشت بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو اسٹاک نے لاہور، شیخوپورہ اور سرگودھا سمیت مختلف شہروں سے 4000 کلو گرام سے زائد مضر صحت گوشت برآمد کر کے 17 افراد کو حراست میں لیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔