فیصل آباد میں پانی کے تنازعے پرایک ہی خاندان کے 3 افراد قتل

ویب ڈیسک  جمعـء 4 ستمبر 2015
لاشیں پو سٹ مارٹم کے لئے رولر ہیلتھ سنٹرمنتقل کردی گئیں۔ فوٹو: فائل

لاشیں پو سٹ مارٹم کے لئے رولر ہیلتھ سنٹرمنتقل کردی گئیں۔ فوٹو: فائل

فیصل آباد: ڈجکوٹ میں کھیتوں میں پانی کے تنازع مخالف گروہ کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے ڈجکوٹ میں پانی کے تنازع پر حشمت نامی شخص نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر مخالفین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 35 سالہ حنیف ، 18 سالہ مدثر اور17 سالہ طاہر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب لواحقین نے لاشیں لاری اڈا چوک میں رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اورروڈ بلاک کرتے ہوئے ملزمان کو فوری طورپر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لواحقین سے مزاکرات کئے اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے یقین دہائی کرائی جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں پو سٹ مارٹم کے لئے رولر ہیلتھ سنٹرمنتقل کردی گئی ہیں جب کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں ناقہ بندی کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔