65 کی جنگ میں بھارتی شکست کا راز فاش کرتے عالمی اخبارات

محمد عثمان فاروق  اتوار 6 ستمبر 2015
جب فوج اور عوام ایک ہوجاتے ہیں تو ایک ایم ایم عالم 30 سیکنڈ میں دشمن کے 5 جہاز گرا دیتا ہے اور ایک عزیز بھٹی اپنے سے 3 گنا بڑی دشمن فوج کو پیچھے دھکیل دیتا ہے۔

جب فوج اور عوام ایک ہوجاتے ہیں تو ایک ایم ایم عالم 30 سیکنڈ میں دشمن کے 5 جہاز گرا دیتا ہے اور ایک عزیز بھٹی اپنے سے 3 گنا بڑی دشمن فوج کو پیچھے دھکیل دیتا ہے۔

سنا ہے ہندوستان نے اس بار 65 کی جنگ کو پاکستان کی طرح ’’یوم فتح‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ صرف ہندوستان تک محدود نہیں ہے بلکہ ہمارے ہاں بھی دھنسی ہوئی آنکھوں اور ابھری ہوئی رگوں والے نام نہاد دانشوروں کا ایسا ٹولہ پایا جاتا ہے، جن کے سامنے محمد بن قاسم کے سندھ پر حملے کا ذکر کریں تو چہرے کے تاثرات بگڑ جاتے ہیں تو جناب ان جیسے دانشوروں کا کہنا ہے کہ، 

’’جناب ہمیں تو تاریخ غلط پڑھائی جاتی ہے دیکھیں ہم تو 65 کی جنگ بھی ہار گئے تھے‘‘ ۔

اس سے پہلے کہ میں جنگِ ستمبر کے حوالے سے پاکستان کی فتح کے ٹھوس ثبوت آپ کے سامنے رکھوں میں اپنے اُن تمام مقامی دوستوں لکھاریوں اور پروفیسرز حضرات کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے اس تحقیقی کام میں میری مدد کی. تو لیجئے جناب آپ کو ماہ ستمبر 1965 کے ایام میں لیے چلتے ہیں۔

دی ڈیلی ٹیلی گرام، اشاعت: جمعہ، شام، 10 ستمبر 1965

ہندوستانی فوج کو پاکستان پیچھے دھکیلتے ہوئے ہندوستانی علاقے کے اندر لے گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیروز پور میں موجود بھارتی فوج پر پاکستانی توپ خانہ شدید بمباری کررہا ہے اور ہندوستان کا شہر امرتسر، جوکہ فیزوز پور کے قریب ہے اسوقت شدید خطرے میں ہے۔

دی ٹائمز ریکارڈ ،اشاعت: ہفتہ ،11 ستمبر 1965

لاہور کے محاذ پر پاکستان کے بھاری حملے کے بعد ہندوستان نے پسپائی تسلیم کرلی۔

 دی ٹائمز ، اشاعت: 11 ستمبر 1965

پاکستانی فوج کے شدید جوابی حملوں کی وجہ سے ہندوستان کی طرف سے پہلی بار لاہور کے محاذ پر پسپائی کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔

ایوننگ کیپیٹل جمعہ، اشاعت: 10 ستمبر 1965

ہندوستانی فوج نے پسپائی تسلیم کرلی۔

اسکاٹس ڈیل ڈیلی پراگریس جمعہ، اشاعت: 10 ستمبر  1965

پاکستان نے ہندوستانی فوج کو اپنے علاقوں سے اٹھا کر باہر پھینک دیا۔

نیو پورٹ ڈیلی نیوز جمعہ، اشاعت: 10 ستمبر 1965

سرحدوں پر جاری غیض وغضب نے ہندوستان کو اٹھا کر پیچھے دھکیل دیا۔

دی اینسٹن اسٹار، پیر، اشاعت: 13 ستمبر 1965

بھاری تصادم نے ہندوستانی ٹینکوں کو ناک آؤٹ کردیا۔

ٹائیرون ڈیلی ہیرلڈ پیر، اشاعت: 13 ستمبر 1965

ٹینکوں کی جنگ میں پاکستانی فتح، ہندوستانی توپ خانے کا تیسرا حصہ مکمل تباہ کردیا گیا۔

دی ہالینڈ ایوننگ سینٹینل ہفتہ، اشاعت: 11 ستمبر 1965

پاکستانی فوج نے ہندوستانی فوجوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ پاکستانی ٹینک ہندوستان میں دس میل تک اندر گھس گئے۔

تو قارئین یہ تھے اُس وقت کے عالمی میڈیا میں شائع ہونے والی چند خبروں کا تحقیقی مطالعہ، انشاءاللہ اس سلسلے میں مزید تحقیق سامنے لے کر آؤں گا تاکہ کوئی دھنسی ہوئی آنکھوں اور ابھری ہوئی رگوں والا نام نہاد دانشور آنے والی نسلوں کو سفید جھوٹ بول کر گمراہ نہ کرسکے۔ جنگِ ستمبر کی فتح پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کی فتح تھی۔ یہ جنگ صرف فوج نے نہیں لڑی بلکہ پوری قوم نے لڑی اور یاد رکھیئے جنگ کبھی فوج نہیں جیتا کرتی بلکہ جنگ تو ہمیشہ قوم جیتا کرتی ہے۔ جب فوج اور عوام ایک ہوجاتے ہیں تو ایک ایم ایم عالم 30 سیکنڈ میں دشمن کے 5 جہاز گرا دیتا ہے اور ایک عزیز بھٹی اپنے سے 3 گنا بڑی دشمن فوج کو پیچھے دھکیل دیتا ہے۔

آج کے مشکل ترین حالات میں بھی پوری قوم کو اُسی ہمت و جذبے کی ضرورت ہے کیونکہ دشمن شکست فاش کے بعد بھی سبق نہیں سیکھا لیکن اگر اِس بار اُس نے کوئی اییڈوینچر کرنے کی کوشش کی تو پھر لازمی طور پر اُس کو اُس کی حیثیت بتادی جائے گی۔

پاکستان زندہ باد نعرہ تکبیر اللہ اکبر

کیا آپ اب بھی یہی سمجھتے ہیں کہ 65 میں جنگ پاکستان نہیں بھارت جیتا تھا؟

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 800 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر،   مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف  کے ساتھ  [email protected]  پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس

عثمان فاروق

محمد عثمان فاروق

بلاگر قومی اور بین الااقوامی سیاسی اور دفاعی صورت حال پر خاصی گہری نظر رکھتے ہیں۔ سائنس فکشن انکا پسندیدہ موضوع ہے۔ آپ ان سے فیس بک پر usmanfarooq54 اور ٹوئیٹر پر @usmanfarooq54 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔