وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، پاک چین اقتصادی راہداری پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک  جمعـء 4 ستمبر 2015
ملاقات  میں ملک کے داخلی وسلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا- فوٹو: آئی این پی/فائل

ملاقات میں ملک کے داخلی وسلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا- فوٹو: آئی این پی/فائل

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں ملک کے داخلی وسلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/q14.jpg

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں ملک کے داخلی وسلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی سیکیورٹی پر بھی بات چیت کی گئی، ملاقات میں ملک کی سرحدوں کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/09/q15.jpg

وزیراعظم نوازشریف نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کے حوالے سے فوج کو تمام تر سہولیات مہیا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔