یوم دفاع پر کوئٹہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، ’را‘ کا ایجنٹ گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 ستمبر 2015
دہشت گرد سے 6 کلو گرام دھماکا خیز مواد، نٹ بولٹ اور موٹر برآمد ہوئی، آئی ایس پی آر۔ فوٹو فائل

دہشت گرد سے 6 کلو گرام دھماکا خیز مواد، نٹ بولٹ اور موٹر برآمد ہوئی، آئی ایس پی آر۔ فوٹو فائل

راولپنڈی: سیکیورٹی اداروں نے یوم دفاع کے موقع پر کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ سے بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے یوم دفاع کے موقع پر کوئٹہ میں دہشت گردی کا منصوبہ بنانے والے دہشت گرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 6 کلو گرام دھماکا خیز مواد، نٹ بولٹ اور موٹر برآمد کر لیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گرد ایک آئی ای ڈی نصب کر چکا تھا جسے اس نے یوم دفاع کے موقع پر ریموٹ کنڑول کے ذریعے اڑانا تھا، آئی ای ڈی کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گرد نے کوئٹہ میں ماضی میں ہونے والی تخریب کاری کی کارروائیوں میں بھی ریموٹ کنڑول کے ذریعے بم دھماکے کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ دہشت گرد نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق کا بھی اعتراف کیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔