وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے جارحانہ بیانات کے بعد سوچ بچار شروع کردی

عامر خان  پير 14 ستمبر 2015
وفاقی حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے حوالے سے فوری سیاسی رابطوں کا آغاز کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے حوالے سے فوری سیاسی رابطوں کا آغاز کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

کراچی: حکمراں مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کی قیادت کے جارحانہ بیانات اور الزام تراشیوں کے بعد ملک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے تمام پہلوؤں پرسنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے حوالے سے فوری سیاسی رابطوں کا آغاز کیا جائے گا اور اس معاملے پر پارلیمانی جماعتوں کا اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اس اجلاس میں پیپلز پارٹی سمیت تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔اس اجلاس میں حکمراں لیگ واضح کرے گی کہ وفاقی حکومت کسی جماعت کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کررہی اور سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت نہیں کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔