حکومت اور مسلح افواج میں مکمل ہم آہنگی ہے، صدر ممنون حسین

ویب ڈیسک  بدھ 16 ستمبر 2015
ملک میں مکمل امن کی بحالی کے لیے قومی لائحہ عمل پر کام جاری ہے، صدر مملکت، فوٹو:فائل

ملک میں مکمل امن کی بحالی کے لیے قومی لائحہ عمل پر کام جاری ہے، صدر مملکت، فوٹو:فائل

 اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں مکمل امن کی بحالی کے لیے قومی لائحہ عمل پر کام جاری ہے جب کہ حکومت اور مسلح افواج کے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ممنون حسین نے پاکستان نیشنل فورم کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن بحال ہو رہا ہے اور مکمل امن کی بحالی کے لیے قومی لائحہ عمل پر کام جاری ہے جب کہ حکومت اور مسلح افواج کے درمیا ن مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے سے خطے میں معاشی ترقی آئے گی جب کہ ملک میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے یکساں نصاب تعلیم متعارف کرایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔