چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپشاورجیل کےڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اپنے بھائی سمیت جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعرات 24 ستمبر 2015
پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کےخول اور دیگر شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی ہے، فوٹو: فائل

پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کےخول اور دیگر شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی ہے، فوٹو: فائل

چارسدہ: مندنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشاور جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظاہرشاہ بھائی سمیت جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاورجیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظاہرشاہ چارسدہ کےعلاقے مندنی میں اپنے آبائی گھر سے ملحقہ حجرے میں عیزیز و اقارب سے عید مل رہے تھے کہ نامعلوم افراد پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں ظاہرشاہ اور ان کا ایک بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ دونوں افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد میتوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اوردیگر شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، اس کے علاوہ عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں قاتلوں کا سراغ بھی لگایا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔