افغانستان میں ڈرون حملے میں داعش کے 3 جنگجو ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 25 ستمبر 2015
اس سے قبل بھی اسی علاقے میں کیے گئے ڈرون حملے کے نتیجے میں داعش کے 4 جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔ فوٹو: فائل

اس سے قبل بھی اسی علاقے میں کیے گئے ڈرون حملے کے نتیجے میں داعش کے 4 جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔ فوٹو: فائل

کابل: پاک افغان سرحد سے متصل افغانستان کے علاقے نازیان میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 3 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

افغان سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد سے متصل افغانستان کے علاقے نازیان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں جنگجو تنظیم داعش کے3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔ افغان سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں علاقے میں موجود دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی علاقے میں کیے گئے ڈرون حملے کے نتیجے میں داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔