شیخوپورہ میں رکشا ٹرین کی زد میں آنے سے 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 27 ستمبر 2015
حادثہ رکشےکے کھلے پھاٹک سےگزرنے کے دوران پیش آیا، فوٹو: فائل

حادثہ رکشےکے کھلے پھاٹک سےگزرنے کے دوران پیش آیا، فوٹو: فائل

شیخوپورہ: رانا ٹاؤن میں رکشا ٹرین کی زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے رانا ٹاؤن میں طاہرمحمود اپنی بیوی زاہدہ ، بیٹے عبید اور ساس کے ہمراہ رکشا میں جا رہا تھا کہ ان کا رکشا راولپنڈی سے لاہور جانے والی ٹرین کی زد میں آ گیا۔ حادثہ کے نتیجے میں رکشے میں سوار تمام لوگ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریلوے اہلکار کی غیر حاضری کے باعث ٹرین آنے پر ریلوے پھاٹک نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ٹرین اور رکشہ میں تصادم سے 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے  واقعہ کی تحقیقا ت کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔