یونس خان نے جلد ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کر دیا

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 4 اکتوبر 2015
اگر قیادت کی ذمہ داری دی گئی تو نبھانے کی پوری کوشش کروں گا، سینئر بیٹسمین فوٹو: فائل

اگر قیادت کی ذمہ داری دی گئی تو نبھانے کی پوری کوشش کروں گا، سینئر بیٹسمین فوٹو: فائل

 کراچی: سینئر بیٹسمین یونس خان نے جلد ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کر دیا، انھوں نے کہا کہ10 ہزارٹیسٹ رنز کا سنگ میل عبور کرنا میرا ہدف ہے.

تجربہ کار بیٹسمین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، خواہش ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں10 ہزار رنزکا سنگ میل عبورکروں، جب محسوس کیا کہ مزید نہیں کھیل سکتا تو خود الگ ہوجاؤں گا۔ یونس خان نے کہا کہ ریٹائرمنٹ پر غورمصباح الحق کا ذاتی فیصلہ ہے، میں نے جب بہتر سمجھا تب اس حوالے سے فیصلہ کروں گا، میرے سامنے ٹیسٹ میں10 ہزار رنز بنانے کا ہدف اور امید ہے کہ یہ ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب رہوں گا، انھوں نے کہا کہ جب میں خود سمجھوں گاکہ کرکٹ چھوڑ دینی چاہیے تو کسی سے کچھ کہے سنے بغیر ریٹائر ہو جاؤں گا ۔

انھوں نے کہاکہ میں نے  تمام تنازعات کو فراموش کردیا، تمام تر توجہ انگلینڈکیخلاف سیریز پر ہے، یہ مقابلے سخت ہوں گے، امید ہے بہتر کارکردگی پیش کروں گا، انھوں نے ایک مرتبہ پھرکہا کہ خود کو ون ڈے کرکٹ کے لیے بھی اہل سمجھتا ہوں، اسی طرح اگر کپتانی کی ذمہ داری ملی تو اسے نبھانے کی کوشش کروں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔