زمبابوے سے ہار؛ پاکستان رینکنگ میں تنزلی کے بعد 9 ویں پوزیشن پر پہنچ گیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 4 اکتوبر 2015
 فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

دبئی: زمبابوے سے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں متنازع شکست کے بعد پاکستانی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی کے بعد 9ویں نمبر پر چلی گئی۔

ویسٹ انڈین ٹیم ایک درجے ترقی ملنے پر آٹھویں پوزیشن پر فائز ہوئی، 3 میچز کی سیریز سردست1-1 سے برابر ہے، تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی مقابلہ پیرکوکھیلا جائیگا، گرین شرٹس اسے جیت کر دوبارہ اپنی کھوئی ہوئی آٹھویں پوزیشن واپس حاصل کرسکتے ہیں، آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔