بھکرمیں بس الٹنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 4 اکتوبر 2015
زخمی افراد میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے۔فوٹو: فائل

زخمی افراد میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے۔فوٹو: فائل

بھکر: جہاں اڈا کے قریب موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے بس الٹنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بھکر میں جہاں اڈا کے قریب مسافر بس مخالف سمت سے آنے والی تیزرفتارموٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 31 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی افراد میں سے 12 کی حالت تشویش ناک ہے تاہم انتظامیہ نے شہریوں سے خون عطیہ کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے، ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہے لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔