دبنگ خان کو ٹی وی پروگرام کا معاوضہ پوچھنے پر غصہ آگیا

ویب ڈیسک  پير 5 اکتوبر 2015
سلمان خان کو بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار مانا جاتا ہے فوٹو: فائل

سلمان خان کو بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار مانا جاتا ہے فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان کے بارے میں کسی کو پتہ نہیں ہوتا کہ انہیں کب اور کس بات پر غصہ آجائے ایسا ہی اس وقت ہوا جب ان سے ایک صحافی نے ٹی وی پروگرام میں کام کرنے کا معاوضے کا پوچھ لیا۔

ممبئی میں بھارتی ٹی وی کے متنازع اور مقبول ترین رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے بارے میں میڈیا کانفرنس کے دوران جب ایک صحافی نے سلمان خان سے ان کے معاوضے کے بارے میں پوچھا تو وہ بھڑک اٹھے، انہوں نے اس صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی تنخواہ سے کوئی غرض نہیں تو پھر آپ کو میرے معاوضے میں کیوں دلچسپی ہے۔

سلمان خان نے کہا کہ جب بھی وہ اپنا معاوضہ بڑھاتے ہیں تو وہ ان کی جیب میں جاتا بلکہ سارے پیسے ان کی فلاحی تنظیم ’’بینگ ہیومن‘‘ میں جاتے ہیں۔ جہاں اس رقم کو دکھی انسانیت کی خدمت کےلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کو بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار مانا جاتا ہے اور گزشتہ برس انہیں دنیا کے سب سے زیادہ کماؤ اداکاروں کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔