شین وارن کے جنسی اسکینڈل سے متعلق شرمناک میسجز منظرعام پرآگئے

ویب ڈیسک  پير 5 اکتوبر 2015
ریم نے دعوی کیا کہ اس کے اور شین وارن کے درمیان 8 ماہ تک ٹنڈر پر میسجز کا تبادلہ چلتا رہا۔فوٹو فائل

ریم نے دعوی کیا کہ اس کے اور شین وارن کے درمیان 8 ماہ تک ٹنڈر پر میسجز کا تبادلہ چلتا رہا۔فوٹو فائل

سڈنی: اپنی جادوئی باؤلنگ سے بیٹسمینوں کو اپنے سحر میں جکڑنے والے عالمی شہرت یافتہ آسٹریلوی باؤلر شین وارن کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کئی جنسی اسکینڈل میں بدنام ہوچکے ہیں اوراب جنسی اسیکنڈل کی بدنام زمانہ ویب سائٹ ٹنڈر کے ذریعے سنہرے بالوں والی امریکی بیوٹی کوئن سے ان کے شرمناک اور فحش میسجزمنظر عام پر آگئے ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شین وارن ٹنڈر نامی ویب سائٹ پر پیغام رسانی کے دوران سنہرے بالوں والی امریکی بیوٹی کیوئن ریم کاسیا کے عشق میں ایسے گرفتار ہوئے کہ وہ اخلاقیات کی تمام حدیں پار کرگئے اور انہیں ایسے ایسے میسجز کرڈالے جو ان کے شایان شان نہ تھے۔ امریکی بیوٹی کوئن کا کہنا ہے کہ مجھے حیرت ہے شین وارن کو میرے بوائے فرینڈ کا معلوم ہونے کے باوجود غیراخلاقی میسجز کا سلسلہ جاری رکھا لیکن انہوں نے بہت برا رویہ اختیارنہیں کیا۔ ریم کا کہنا تھا کہ شین کے میسجز پڑھ کر نہیں لگتا کہ وہ 40 سال یا اس سے زائد عمر کے شخص ہیں بلکہ ایک جوان کی طرح لگتے ہیں۔

ریم نے دعوی کیا کہ اس کے اور شین وارن کے درمیان 8 ماہ تک ٹنڈر پر میسجز کا تبادلہ چلتا رہا اور اس دوران وہ اسے تسلسل کے ساتھ ملاقات کے لیے کہتے رہے۔ ریما کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ ماہ جب شین سے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ملیں تو شین وران نے اعتراف کیا کہ انہوں نے آخری سنجیدہ تعلقات خاتون لزہارلے کے ساتھ قائم ہوئے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل شین وارن کی مشہور آسٹریلوی ماڈل ایملی اسکاٹ کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبریں میڈیا کی ہیڈلائن کی زینت بنی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔