کراچی  کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں  پولیس مقابلہ، 4 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  پير 5 اکتوبر 2015
ملزمان قتل ، اقدام قتل، ڈكيتی اور اسٹريٹ كرائم سميت متعدد وارداتوں  ميں  ملوث ہيں،  ايس ايس پی ويسٹ۔ فوٹو؛ فائل

ملزمان قتل ، اقدام قتل، ڈكيتی اور اسٹريٹ كرائم سميت متعدد وارداتوں ميں ملوث ہيں، ايس ايس پی ويسٹ۔ فوٹو؛ فائل

 کراچی: اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازار میں پولیس مقابلے کے دوران اسٹریٹ کرائمز اور قتل کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازار میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا اور ملزمان سے فائرنگ سے تبادلے کے بعد 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔  ايس ايس پی ويسٹ غلام اظفر مہيسر کا کہنا ہے کہ ملزمان قتل ، اقدام قتل ، گھروں  ميں  ڈكيتی اور اسٹريٹ كرائم سميت متعدد وارداتوں  ميں  ملوث ہيں  جبكہ ملزمان  سے مزيد تفتيش جاری  ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔