آفریدی نے اظہر علی کو مستقبل میں ٹیسٹ کپتان بنانے کی تجویز دیدی

اسپورٹس ڈیسک  منگل 6 اکتوبر 2015
اس موقع پر  بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔:فوٹو : فائل

اس موقع پر بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔:فوٹو : فائل

 کراچی: پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگر مصباح ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ لیتے ہیں تو ہمارے پاس قیادت کیلیے اظہرعلی سے بہتر کوئی آپشن نہیں ہے۔

آئندہ برس بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی 20 سے قبل قومی ٹیم کے پاس کئی اسائمنٹس ہیں، جس سے پرفارمنس بہتر بنانے میں مدد ملے گی، اسٹار کرکٹر نے کراچی میں مصروف دن گزارا، پہلے وہ کشمیر روڈ پر واقع ایک سرکاری اسکول گئے جہاں انھوں نے باسکٹ بال کورٹ کا افتتاح کیا،انھوں نے ساؤتھ اینڈ کلب جاکر ویمنز کرکٹرز کو مفید ٹپس بھی دیں، اس موقع پر  بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔