بیٹھے بٹھائے وزن کم کرنے کے 6 طریقے

ویب ڈیسک  منگل 6 اکتوبر 2015
سستی اور کاہلی کے باعث اگر آپ ہر روز ورزش کے لیے ایک گھنٹہ نہیں دے سکتے تو 10منٹ ہی کیجیئے:فوٹو:فائل

سستی اور کاہلی کے باعث اگر آپ ہر روز ورزش کے لیے ایک گھنٹہ نہیں دے سکتے تو 10منٹ ہی کیجیئے:فوٹو:فائل

وہ افراد جو وزن کم کر نے کے تو بہت خواہشمند ہوتے ہیں لیکن نہ وہ ڈائیٹنگ کرنا چاہتے ہیں اورنہ ہی وہ سستی کے باعث روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں انہیں چاہیئے کہ وہ ان 6 تجاویز پر عمل پیرا ہوجائیں اور وزن میں خاطر خواہ کمی لے آئیں۔

کافی پئیں:

کافی پینے کے جہاں بے انتہا فوائد ہیں وہیں کافی سے کھانا جلدی ہضم ہوتا ہے اور اس سے زیادہ کیلوریزجلتی ہیں اور ایسے افراد جو کافی پسند نہیں نہیں کرتے تو چائے پئیں۔

ذہنی تناؤ سے بچیں:

تحقیق کے مطابق ذہنی دباؤ میں رہنے والی خواتین کو موٹاپے کے مسئلے کا زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ پرسکون مزاج والی خواتین دیگر کے مقابلے میں روزانہ 104 کیلوریز زیادہ جلا پاتی ہیں۔

 

چيوئنگ گم چبائیں:

کچھ افراد ہلکی پھلکی بھوک لگنے پر ہلکی پھلکی غذا ہی لیتے ہیں جس مین بسکٹ یا نمکین اور میٹھی چیزیں شامل ہیں لیکن چيوئنگ گم سے ایسا کرنے کی عادت کم ہوسکتی ہے اور ساتھ ساتھ منہ کی ورزش بھی جو صحت کے لیے اچھی ثابت ہوگی۔

ورزش کریں بس 10 منٹ:

سستی اور کاہلی کے باعث اگر آپ ہر روز ورزش کے لیے ایک گھنٹہ نہیں دے سکتے تو 10 منٹ ہی کیجیئے ،محض 10 منٹ کی واک ایک گھنٹے تک کے لیے کیلوریز جلانے میں مدد دیتی ہے۔

گیند پر بیٹھیں:

اگر آپ دن بھر دفتر میں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے رہتے ہیں تو ایک سٹیبلٹی بال خرید لیں، کرسی پر بیٹھنے کی مقابلے میں اس طرح کی گیند پر بیٹھنے سے دن بھر میں 260 تک کیلوریزجلائی جا سکتی ہیں۔

مصالحے دار کھانا:

مصالحے جہاں کھانے کے ذائقے کو بڑھاتے ہیں وہیں ایک طرح سے وزن میں کمی کا بھی سبب بنتے ہیں، مصالحے دار کھانا کھانے سے کیلوریز بھی جلتی ہیں اور بہت جلد پیٹ بھی بھر جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔