مانسہرہ میں این جی او کے دفتر پر حملے میں ملوث دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 6 اکتوبر 2015
قاری رشید کو انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد میں پیش کیا جائے گا۔  فوٹو: فائل

قاری رشید کو انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد میں پیش کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

پشاور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مانسہرہ میں این جی او کے دفتر پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد ریجن نے دربند میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد قارہ رشید کو گرفتار کرلیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ملزم کے سر کی قیمت  10 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق قاری رشید کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر ابابیل سے ہے، قاری رشید کو انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2010 میں مانسہرہ کے علاقے اوگی میں این جی او کے دفترپربم دھماکے کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔