پنجاب میں موسم سرما کے دوران صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کرنیکا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 6 اکتوبر 2015
گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی،ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی:فوٹو:فائل

گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی،ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی:فوٹو:فائل

لاہور: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے موسم سرما کے لئے گیس لوڈ منیجمنٹ پلان ترتیب دے دیا ہے جس کے تحت سردیوں میں صرف گھریلو صارفین کو گیس کی فراہم کی جائے گی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے موسم سرما کے دوران پنجاب میں گیس لوڈمینجمنٹ کا شیڈول وزارت پٹرولیم کوبھجوا دیا ہے. جس کے تحت سردیوں میں سی این جی سیکٹر اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کردی جائے گی۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ادارے کی اولین ترجیح گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنان ہے، موسم سرما میں گیس کی کھپت میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے گھریلو صارفین اور صنعتوں کو بیک وقت گیس کی فراہمی ممکن نہیں اس لئے ادارے نے فیصلہ کیا ہے کہ صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی روک دی جائے گی تاکہ گھریلو صارفین کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔