شعیب ملک 5 سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

ویب ڈیسک  منگل 6 اکتوبر 2015
 شعیب ملک فام میں ہیں اور ان کی بیٹنگ اور بولنگ سے ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف فائدہ ہوگا،چیف سلیکٹر. فوٹو:فائل

شعیب ملک فام میں ہیں اور ان کی بیٹنگ اور بولنگ سے ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف فائدہ ہوگا،چیف سلیکٹر. فوٹو:فائل

دبئی: زمبابوے  اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے آل راؤنڈر شعیب ملک کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی شامل کرلیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق منیجر اور ہیڈ کوچ کی درخواست پر شعیب ملک کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں بطور 16ویں کھلاڑی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے جب کہ چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ شعیب ملک فام میں ہیں اور ان کی بیٹنگ اور بولنگ سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

شعیب ملک نے آخری مرتبہ 2010 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جس کے بعد سے اب تک وہ کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلے جب کہ اپنے کیرئیر میں 32 ٹیسٹ میچز میں ایک ہزار 606 رنز بناچکے ہیں جس میں 2 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔