سندھ حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کیلئے پاک فوج طلب کرلی

ویب ڈیسک  منگل 6 اکتوبر 2015
سندھ حکومت نے پاک فوج کی کور فائیو اور وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے پاک فوج کی کور فائیو اور وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا ہے فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محرم الحرام کے دوران امن و امان کےلئے پاک فوج طلب کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے پاک فوج اور وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک فوج تعینات کی جائے۔

خط میں درخواست کی گئی ہے کہ کراچی میں پاک فوج کی 8 کمپنیاں، حیدرآباد ڈویژن میں 400 فوجی جوان، شہید بے نظیرآباد ڈویژن میں 2 پلاٹون، سکھر ڈویژن کے لیے پاک فوج کی 2 کمپنیاں اور لاڑکانہ ڈویژن کے لیے 700 فوجی جوان تعینات کئے جائیں.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔