سلمان خان کو باتوں میں الجھا کر 4 لڑکیوں نے لوٹ لیا

ویب ڈیسک  منگل 6 اکتوبر 2015
ممبئی کے نائٹ کلب میں 4 لڑکیوں نے سلمان خان کو باتوں میں الجھا کر والیٹ، چشمے اور گلے کی چین سے محروم کردیا۔  فوٹو؛فائل

ممبئی کے نائٹ کلب میں 4 لڑکیوں نے سلمان خان کو باتوں میں الجھا کر والیٹ، چشمے اور گلے کی چین سے محروم کردیا۔ فوٹو؛فائل

ممبئی: فلموں میں ہیرو بن کر چوروں اور غنڈوں کے چھکے چھڑانے والے دبنگ اسٹار سلمان خان کو حقیقت میں لڑکیوں نے لوٹ لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرا کے ایک نائٹ کلب میں 4 ڈاکو حسیناؤں نے انتظامیہ کو چکما دے کر اپنے آپ کو سلو میاں کا مداح ظاہر کیا اور سلمان خان کے بُک کروائے ہوئے میز پر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے سلو میاں کو باتوں میں الجھا کر موقع پاتے ہی میز پر پڑا پرس (والیٹ)، چشمہ اور گلے کی چین اٹھا کر رفو چکر ہوگئیں۔

لڑکیوں سے لٹنے کے بعد سلمان خان کو اس چوری سے متعلق پولیس کو رپورٹ درج کروانے کا مشورہ دیا گیا تا ہم دبنگ اسٹار نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔