افغان صدارتی محل سے انسانی کھوپڑیاں اور ڈھانچے برآمد

ویب ڈیسک  منگل 6 اکتوبر 2015
انسانی باقیات محل کے گراؤنڈر فلور پر موجود کچن کے فرش سے برآمد ہوئیں، ترجمان ، فوٹو؛فائل

انسانی باقیات محل کے گراؤنڈر فلور پر موجود کچن کے فرش سے برآمد ہوئیں، ترجمان ، فوٹو؛فائل

کابل: افغانستان کے صدارتی محل سے انسانی کھوپڑیاں اور ڈھانچے برآمد ہوئے ہیں جن کی شناخت ایک معمہ بن گئی ہے۔

افغان صدارتی محل  کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محل کے گراؤنڈ فلور پر موجود باورچی خانے کے فرش سے 2 انسانی ڈھانچے اورکھوپڑیاں برآمد ہوئی ہیں جسے تجزیئے کے لیے بھجوادیا گیا ہے۔ افغان صدارتی محل سے ملنے والی ان باقیات کی جنس، عمر اور شناخت ایک معمہ بن چکی ہے جسے سلجھانے کے لیے افغانستان کی انسانی حقوق کی تنظیموں سے وابستہ افراد پر مشتمل ایک کمیشن تشکیل دیا گیا ہے جو ان لاشوں کی شناخت کرے گا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں اس سے قبل بھی کئی اجتماعی لاشیں ملی ہیں جو جنگ سے متاثرہ نامعلوم افراد کی ہیں جب کہ 2002 میں بھی شمالی افغانستان کے ایک مقام سے اجتماعی قبروں میں 2 ہزار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔