برطانوی وزیراعظم ملکی کھیلوں کیلئے منحوس قرار پانے پر غصے میں آگئے

اے ایف پی  بدھ 7 اکتوبر 2015
 ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کے پہلے راؤنڈز سے باہر ہونے کو مجھ سے منسوب نہیں کیا جا سکتا، برطانوی وزیراعظم    فوٹو:اے ایف پی

ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کے پہلے راؤنڈز سے باہر ہونے کو مجھ سے منسوب نہیں کیا جا سکتا، برطانوی وزیراعظم فوٹو:اے ایف پی

لندن:  برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون ملکی کھیلوں کے لئے خود کو منحوس قرار دینے پر غصے میں آگئے۔

گذشتہ 16 ماہ کے دوران ان کے دور منصب میں انگلینڈ کو فٹبال، کرکٹ اور اب رگبی کے ورلڈ کپ میں پہلے راؤنڈ سے باہر ہونا پڑا ہے۔ اس بارے میں ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا تو کیمرون غصے میں آگئے، انھوں نے کہا کہ جب حال ہی میں ایشز سیریز ہم نے جیتی تب وزیراعظم کون تھا، جب انگلینڈ نے سب سے زیادہ اولمپک میڈلز جیتے تب کس کی حکومت تھی، ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کے پہلے راؤنڈز سے باہر ہونے کو مجھ سے منسوب نہیں کیا جا سکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔