خیبر ایجنسی سے بھاری مقدار میں بھارتی اور روسی ساختہ جدید اسلحہ و بارود برآمد

ویب ڈیسک  جمعرات 8 اکتوبر 2015
برآمد کئے گئے اسلحے میں اینٹی ایئرکرافٹ گنیں، طیارہ شکن راکٹ، گولے اور خودکار اسلحہ شامل ہے۔ فوٹو: فائل

برآمد کئے گئے اسلحے میں اینٹی ایئرکرافٹ گنیں، طیارہ شکن راکٹ، گولے اور خودکار اسلحہ شامل ہے۔ فوٹو: فائل

خیبر ایجنسی: سیکیورٹی فورسز نے تحصیل باڑہ میں کارروائی کر کے بھاری مقدار میں بھارتی اور روسی ساختہ جدید اسلحہ و باررود برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاع پر خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سرچ آپریشن کیا اور بھارتی تعداد میں زمین میں چھپایا گیا بھارتی اور روسی اسلحہ برآمد کرلیا۔

برآمد کئے گئے اسلحے میں اینٹی ایئرکرافٹ گنیں، طیارہ شکن راکٹ، 100 کے قریب راکٹ لانچر کے گولے، ہزاروں کی تعداد میں کارتوس، دستی بم، واکی ٹاکی، ہیڈ ماسک، فوجی وردیاں، شوز، ایل ایم جیز، کلاشنکوف اور دیگر خودکار ہتھیار بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔