آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، ملک کی داخلی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

ویب ڈیسک  جمعرات 8 اکتوبر 2015
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں سیکیورٹی کی بیرونی صورت حال کا بھی جامع جائزہ لیا گیا، فوٹو: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں سیکیورٹی کی بیرونی صورت حال کا بھی جامع جائزہ لیا گیا، فوٹو: آئی ایس پی آر

راوالپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدرت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملکی داخلی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈرز اجلاس ہوا جس میں میں پیشہ ورانہ امور اور ملک کی داخلی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں سیکیورٹی کی بیرونی صورت حال کا بھی جامع جائزہ لیا گیا جب کہ اس دوران افغانستان کی صورتحال ،پاک افغان بارڈر سے متعلق مسائل پر بھی خصوصاً غور کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔