روہت شیٹھی بالی ووڈ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ہدایتکار بن گئے

ویب ڈیسک  جمعرات 8 اکتوبر 2015
فلم کی ہدایتکاری کے روہت شیٹھی کو 25 کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی ہے، فوٹو:فائل

فلم کی ہدایتکاری کے روہت شیٹھی کو 25 کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی ہے، فوٹو:فائل

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹر روہت شیٹھی سب سے زیادہ کمانے والے ہدایتکار بن گئے ہیں۔

بالی ووڈ کے ڈائریکٹر روہت شیٹھی نے 1991 میں فلم ’’پھول اور کانٹے‘‘ سے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور پھر 2003 میں فلم’’زمین‘‘سے باقاعدہ ڈائریکٹر کے طور اپنی صلاحیتوں  کو منوایا جس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں جس میں ’’سنگم‘‘ اور ’’چنائی ایکسپریس‘‘ بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروڈیوسر سنگیتا آھر نے اپنی فلم کی ہدایتکاری کے عوض روہت شیٹھی کو 25 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے جس پر انہوں نے آمادگی کا اظہار کیا ہے اور اس پیشکش بعد وہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فلم ڈائریکٹر بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ہدایتکار روہت شیٹھی اپنی فلم ’’دل والے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ فلم میں ادکار شاہ رخ خان اور کاجول مرکزی کردار ادا کررہے ہیں

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔