کراچی کی مقامی عدالت نے سزائے موت کے مجرم کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے

ویب ڈیسک  جمعرات 8 اکتوبر 2015
مجرم ارشد کو 14 اکتوبر کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں پھانسی دی جائے گی۔ فوٹو : فائل

مجرم ارشد کو 14 اکتوبر کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں پھانسی دی جائے گی۔ فوٹو : فائل

 کراچی: مقامی عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں قید سزائے موت کے مجرم ارشد کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت نے سزائے موت کے مجرم ارشد کے بلیک وارنٹ جاری  کردیے ہیں جو جیل حکام کو موصول ہوگئے ہیں۔ عدالت کی جانب وارنٹ جاری کیے جانے کے بعد قتل کے مجرم ارشد کو 14 اکتوبر کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں پھانسی دی جائے گی جب کہ  مجرم ارشد نے 2000 میں گلبرگ تھانے کی حدود میں شہری کو قتل کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔