عالیہ بھٹ نے سدھارت کے ساتھ شادی کی افواہوں کی تردید کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 8 اکتوبر 2015
بالی ووڈ اداکار سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ کے معاشقے کی خبریں طویل عرصے سے زبان زد عام ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ کے معاشقے کی خبریں طویل عرصے سے زبان زد عام ہیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ میں اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے قریبی دوست سدھارت ملہوترا کے ساتھ معاشقے اور شادی کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔

بالی ووڈ اداکار سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ کے معاشقے کی خبریں طویل عرصے سے زبان زد عام ہیں جب کہ دونوں اداکاروں کی شادی کی افواہیں پھیلتی رہتی ہیں تاہم اداکارہ عالیہ بھٹ نے سدھارت ملہوترا کے ساتھ معاشقے اور شادی کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی اداکار کے ساتھ کوئی معاشقہ نہیں اور میں اکیلے پر سکون زندگی گزار رہی ہوں جب کہ سدھارت ملہوترا اور میں نے ایک ساتھ فلمی کیرئیر شروع کیا ہے جس کے باعث ہم بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

واضح رہے کہ اداکار سدھارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ نے فلم’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔