کنگنا اور عرفان کے ایک فلم میں اکٹھے دکھائی دینے کا امکان

شوبز ڈیسک  جمعـء 9 اکتوبر 2015
عرفان خان کو مشہورغزل اور ٹھمری گائیک بیگم اختر کی زندگی پر مبنی فلم کیلیے سائن کرلیا گیا۔  فوٹو : فائل

عرفان خان کو مشہورغزل اور ٹھمری گائیک بیگم اختر کی زندگی پر مبنی فلم کیلیے سائن کرلیا گیا۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عرفان خان اور کنگنا راناوت کا بیگم اختر کی زندگی پر بننے والی فلم میں ایک ساتھ کام کرنے کا امکان ۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق بیگم اختر کی زندگی پر ’’اے محبت‘‘ کے نام سے بنائی جانیوالی فلم میں مرکزی کردار کے لیے عرفان خان کو کاسٹ کرلیا گیا ہے جب کہ ہیروئن کے کردار کے لیے کنگنا رناوت کا نام لیا جارہا ہے تاہم ابھی تک اس کی حتمی طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔

فلم کے ہدایت کار کیتن مہتا کا کہنا ہے کہ انھوں نے کنگنا سے اس فلم میں بیگم اختر کاکردار کرنے کی درخواست کی ہے ۔ واضح رہے کہ بیگم اختر کی وجہ شہرت غزل اور ٹھمری گانے ہیں جنھیں پدما بھوشن کا اعزاز بھی مل چکا ہے، یہ فلم بیگم اختر کی طالبہ ریتا گنگولی کی مدد سے بنائی جارہی ہے جو ان کے بہت قریب تھیں اور انھیں ’امی‘ کہتی تھیں۔فلم کی موسیقی اے آر رحمان ترتیب دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔