’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں سنجے لیلا کا مدھو بالا کو خراج تحسین

شوبز ڈیسک  جمعـء 9 اکتوبر 2015
فلم ’باجی راؤ مستانی‘ 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔فوٹو : فائل

فلم ’باجی راؤ مستانی‘ 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔فوٹو : فائل

ممبئ: بالی ووڈ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘ میں ماضی کی معروف اداکارہ مدھو بالا کو خراج تحسین پیش کریں گے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ میں ایک گانا فلما رہے ہیں جس میں اداکارہ دپیکا پڈوکون رقص کرتی نظر آئیں گی۔خبر کے مطابق دپیکا پڈوکون آئینہ محل میں ’’دیوانی مستانی‘‘ گانے پر رقص کرتی نظر آئیں گی جس میں مدھو بالا کے کامیاب گانے ’جب پیار کیا تو ڈرنا‘ کیا کے بول بھی شامل ہیں۔ اس گانے کی کوریو گرافی ریمو ڈیسوزا دے رپے ہیں۔ فلم ’باجی راؤ مستانی‘ 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔