کراچی کے مختلف علاقوں سے متعدد ملزمان گرفتار، 57 افراد کا ٹارگٹ کلر بھی شامل

ویب ڈیسک  جمعـء 9 اکتوبر 2015
حراست میں لیے جانے والے ملزمان کراچی میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ فوٹو: فائل

حراست میں لیے جانے والے ملزمان کراچی میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز و پولیس کی جانب سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مصدقہ اطلاعات پر گلشن معمار، منگھوپیر، نصرت بھٹو کالونی، گلبہار، یوسف گوٹھ ، چشتی نگر سمیت متعدد علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتارکیا گیا، حراست میں لیے جانے والے ملزمان کراچی میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گلشن معمار سے گرفتار ہونے والا ملزم معیز ٹارگٹ کلنگ کی 57 وارداتوں سمیت 2 رینجرز اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث ہے اور اس کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ رینجرز نے لیاقت آباد میں چھاپہ مار کر 5 افراد کو حراست میں لیا جن کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے  جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے افراد کو  تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔