فلم" سلطان" کے لیے ریسلر کے کردارمیں سلمان خان کی پہلی تصویرجاری

ویب ڈیسک  جمعـء 9 اکتوبر 2015
سلو میاں کی فلم "سلطان" 2016 میں عید کے موقع پرسینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو:فائل

سلو میاں کی فلم "سلطان" 2016 میں عید کے موقع پرسینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ نگری میں منفرد کردارادا کرنے والے دبنگ خان اپنی نئی آنے والی فلم “سلطان” میں ریسلر کا روپ دھارے ہوئے ہیں جب کہ ان کی پہلی تصویر بھی جاری کردی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان جو ہرفلم میں اپنی منفرد اداکاری سے سب کے دل موہ لیتے ہیں اب علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم “سلطان” میں ریسلر کا کردار نبھا ئیں گے جب کہ سلو میاں نے کردار میں مکمل ڈھلنے کے لئے سخت محنت بھی کی ہے۔

دبنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم سلطان کی ٹریننگ کے دوران ایک تصویر پوسٹ کی جس میں سلو میاں کو ایک پہلوان کی طرح دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے مونچھیں اور ہلکی داڑھی بھی رکھی ہوئی ہے۔ دیو قامت سلمان خان اپنی نیچرل ہیئر اسٹائل میں دیکھے جائیں گے۔

واضح ر ہے کہ سلمان خان کی فلم “سلطان” 2016 میں عید کے موقع پرسینیما گھروں کی زینت بنے گی جس کا مقابلہ شاہ رخ اور ماہرہ خان کی فلم “رئیس” سے کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔