این اے 122؛ انتخابی مہم کا آج آخری روز؛ سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 9 اکتوبر 2015
تحریک انصاف مزنگ کے قرطبہ چوک اور (ن) لیگ نے  ڈونگی گراؤنڈ میں میدان سجا لیا۔ فوٹو:فائل

تحریک انصاف مزنگ کے قرطبہ چوک اور (ن) لیگ نے ڈونگی گراؤنڈ میں میدان سجا لیا۔ فوٹو:فائل

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے لئے انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے اور حلقے میں سیاسی درجہ حرارت عروج پر پہنچ چکا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق این اے 122 کے بڑے معرکے کی انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہوگی جب کہ حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے حلقے میں جوش  و خروش دیکھا جارہا ہے اور تحریک انصاف مزنگ کے قرطبہ چوک میں آخری جلسے میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرے گی جب کہ (ن) لیگ نے عوامی حمایت دکھانے کے لئے ڈونگی گراؤنڈ میں پڑاؤ ڈال لیا۔

ضمنی انتخاب کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایاز صادق اور تحریک انصاف کے حریف علیم خان کے بینرز جگہ جگہ آویزاں کئے گئے ہیں جب کہ ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کے لئے گلیوں، چوراہوں، بازاروں اور کوچوں میں سیاسی پرچم لگائے گئے ہیں اور ساتھ ہی دونوں جماعتوں کے ترانے بھی لاؤڈ اسپیکر پر بجائے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔