لاہور سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  جمعـء 9 اکتوبر 2015
ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جب کہ اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جب کہ اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: اے ایس ایف نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں نے شک کی بنیاد ایک مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے 9 کلو 200 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

گجرات کا رہائشی قیصر نجی ایئر لائن کی پرواز ای کے 623 کے ذریعے ہیروئن سمگلنگ کی کوشش کررہا تھا جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جب کہ اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔