شاہ رخ نے ماہرہ خان کے ساتھ اپنی جوڑی کو بہترین قرار دے دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 9 اکتوبر 2015
ماہرہ خان فلم’’رئیس‘‘ سے بالی ووڈ میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کریں گی جب کہ فلم میں شاہ رخ خان مرکزی کردارادا کریں گےفوٹو: فائل

ماہرہ خان فلم’’رئیس‘‘ سے بالی ووڈ میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کریں گی جب کہ فلم میں شاہ رخ خان مرکزی کردارادا کریں گےفوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان  کے ساتھ فلم’’رئیس‘‘میں اپنی جوڑی کو بہترین قرار دے دیا۔

پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے بعد بالی ووڈ میں قدم رکھنی والی اداکارہ ماہرہ خان کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کررہی ہیں جب کہ اداکار شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’دل والے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اداکارہ کاجول مرکزی کردار نبھائیں گی۔

کنگ خان نے فلم کی شوٹنگ کے دوران کاجول سے رومانس کرتے ہوئے تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے تصویر کو سراہتے ہوئے دونوں اداکاروں کی تعریف کی جس پرکنگ خان کا ٹوئٹ پیغام میں کہنا کہ ہم بھی فلم’’رئیس‘‘ میں ایک ساتھ بہترین لگیں گے۔

واضح رہے کہ فلم’’رئیس‘‘اگلے برس دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔