بھارت میں درندہ صفت شوہر بیوی کا سرکاٹ کر اسے سڑکوں پر لے کر گھومتا رہا

ویب ڈیسک  اتوار 11 اکتوبر 2015
ابتائی تحقیقات کے مطابق رامو چون نے  اپنی بیوی کو ناجائز تعلقات کے شبے میں کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا۔

ابتائی تحقیقات کے مطابق رامو چون نے اپنی بیوی کو ناجائز تعلقات کے شبے میں کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا۔

پونا: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونا میں پولیس نے اپنی بیوی کے کٹے ہوئے سر کو لے کر شہر کی سڑکوں پر گھومنے والے جنونی شخص کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کے شہر پونا میں 60 سالہ شخص رامو چون ایک ہاتھ میں اپنی بیوی کے کٹے ہوئے سر اور دوسرے میں کلہاڑی کو لے کر نہایت اطمینان اور بے خوفی کے ساتھ گھوم پھر رہا تھا جس کو دیکھ کر راہ گیر خوفزدہ ہوگئے اور پولیس کو اطلاع کردی اور پولیس نے کچھ دیر بعد اس شخص کو بیوی کے کٹے ہوئے سر سمیت گرفتار کرلیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق رامو چون ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں چوکیدار ہے اور اس نے اپنی بیوی کو ناجائز تعلقات کے شبے میں کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا پھر اس کا سر کاٹ کرگھر سے باہر آگیا اور انتہائی دیدہ دلیری سے بھرے بازار میں گھومتا پھرتا رہا۔ پولیس نے رامو کی بہو کی مدعیت میں اس  کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔