رواں برس 75 پولیس افسران و اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 10 اکتوبر 2015
شہدا میں 6 ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں، فوٹو:فائل

شہدا میں 6 ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں، فوٹو:فائل

 کراچی: رواں برس اب تک دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں 75 پولیس افسران و اہلکاروں کو نشانہ بنایا ، شہدا میں ٹریفک پولیس 6 اہلکاروں کے علاوہ ایک ایس ایس پی اور 3 ڈی ایس پی بھی شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سال 2015 میں اب تک دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں 75 پولیس افسران و اہلکاروں کو نشانہ بنایا ، شہدا میں 6 ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں ، رواں برس اب تک سب سے زیادہ ماہ جنوری میں 18 افسران و اہلکاروں کو شہید کیا گیا ، فروری میں 2 ، مارچ میں 14 ، اپریل میں 8 ، مئی میں 10 ، جون میں 4 ، جولائی میں 3 ، اگست میں 10 ، ستمبر میں 3 جبکہ رواں ماہ بھی اب تک 3 اہلکاروں کو قتل کیا جاچکا ہے ۔

شہدا میں ایک ایس ایس پی ، 3 ڈی ایس پی ، 6 سب انسپکٹر (ایس آئی) ، 8 اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ، 13 ہیڈ کانسٹیبل (ایچ سی) اور 44 پولیس کانسٹیبل (پی سی) شامل ہیں ، رواں برس کے آغاز میں قائد آباد میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز سے بھری بس کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے ، اس طرح رواں برس مجموعی طور پر اب تک 75 افسران و اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔