پرویز خٹک کے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ راستہ بھول گیا، کوہاٹ کے بجائے کرک لے گیا

آئی این پی  ہفتہ 10 اکتوبر 2015
پرویز خٹک کو کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا۔ 
فوٹو : فائل

پرویز خٹک کو کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا۔ فوٹو : فائل

پشاور:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ راستہ بھول گیا اور ہیلی کاپٹر کو کوہاٹ کی بجائے کرک لے گیا۔

کئی عشروں پہلے بھارتی گلوکار کشور کمار کی آواز میں فلم بند گیت بہت مقبول ہوا تھا ، جس کے بول تھے  کہ ہم تھے ، وہ تھی اور سماں تھا رنگین سمجھ گئے ناں، ایسے میں جانا تھا پہنچ گئے چین سمجھ گئے، لیکن اگر آج اس گیت کو ہمارے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک پر فلمایا جاتا تو کشور کہتے کہ جانا تھا کوہاٹ پہنچ گئے کرک۔

یہ واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب پرویز خٹک جلسے میں شرکت کے لیے پشاور سے کوہاٹ جارہے تھےلیکن ان کے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ نجانے کس سوچ میں گم تھا کہ وہ انہیں کوہاٹ کے بجائے کرک لے گیا، خیر بعد میں پرویز خٹک تو کوہاٹ پہنچ گئے اور پائلٹ کی بھی خیر ہوئی کہ ہمارے خادم اعلیٰ پنجاب کی طرح انہیں تحقیقاتی کمیٹیاں بنانے کا شوق نہیں لیکن پرویز خٹک کو یہ ضرور پتہ چلانا چاہیے کہ کہیں پائلٹ انہیں یہ تو نہیں بتانا چاہتا تھا کہ صوبے کے وزیر اعلیٰ کو کبھی کبھی کرک بھی جانا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔