- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا کابینہ؛ ایک ارب 15 کروڑ روپے کا عید پیکیج منظور
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- وزیر اعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
- پی ایس 80 دادو کے ضمنی انتخاب میں پی پی امیدوار بلامقابلہ کامیاب
- کپتان کی تبدیلی کیلئے چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس
- پاکستان کو کم از کم 3 سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے، وزیر خزانہ
- پاک آئرلینڈ ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- برج خلیفہ کے رہائشیوں کیلیے سحر و افطار کے 3 مختلف اوقات
پی سی بی کانیشنل اسٹیڈیم کی زمین کرایے پردینے کافیصلہ
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی زمین شادی بیاہ کی تقریبات کے لیے کرایے پر دینے کے فیصلہ کیا ہے، ٹینڈر کے عمل کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم پر مظاہرہ بھی کیا گیا، واٹربورڈکے محکمہ ریونیو نے80 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر نیشنل اسٹیڈیم کا پانی منقطع کردیا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کے2 کنکشن کنزیومر نمبر 5500 اور5501 کے نام سے موجود ہیں بار بار نوٹس جاری کیے جانے کے بعد پانی منقطع کیا گیا ہے، نیشنل اسٹیڈیم کی انتظامیہ کہنا ہے ہے کہ پی سی بی کی جانب سے شہری حکومت کو دی جانے والی ایک ایکڑ زمین پر فلائی اوور کی تعمیر کے دوران 3 انچ قطر پانی کاکنکشن پل کے نیچے آنے کے باعث ناکارہ ہوگیا تھا، واٹر بورڈ نے مطلع کیے جانے پر مشترکہ سروے بھی کیا تھا۔
تاہم 21 ستمبر کو 44 لاکھ 10 ہزار روپے کے واجبات کے بل کے ساتھ واحد کنکشن بھی کاٹ دیا گیا، واٹر بورڈ پانی کے بل کے ساتھ سیوریج اور کنزروینسی چارجز بھی حاصل کرنے کا خواہاں ہے، پانی کی فراہمی رکنے سے میدان کی قیمتی گھاس متاثر ہورہی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے سبب نیشنل اسٹیڈیم کی زمین کو شادی بیاہ کی تقریبات کے لیے کرایے پر دینے کے لیے ٹینڈر دینے کے عمل کی شفافیت پر آواز اٹھ رہی ہے۔
جمعہ کو اسٹیڈیم پر مظاہرہ کیا گیا ، اسٹیڈیم کی انتطامیہ کا موقف ہے کہ لاہور میں بورڈ کے ہیڈکوارٹر سے آنے والی متعلقہ ٹیم نے اضاٖفی زمین کو محفوظ رکھنے اور مالی اخراجات کے حصول کے لیے جمعرات کو شفاف انداز میں ٹینڈر کھولے جبکہ قدرے تاخیر سے آنے والا ٹینڈر قانون کے مطابق زیر نظر نہ لایا گیا جس کے سبب پی سی بی کو ہدف بنانے کی کوشش کی گئی۔
مذکورہ فیصلے سے بورڈ کو سالانہ 30 سے 35 لاکھ روپے کی اضافی آمدنی ہوگی جبکہ اس سے اسٹیڈیم میں کرکٹ کی سرگرمیوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، نیشنل اسٹیڈیم کی ناگفتہ حالت پر کرکٹ کے حلقے تشویش کا شکار ہیں کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باجود ریجنل کرکٹ اکیڈمی کا پایہ تکیمل تک نہ پہنچنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔